ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا‘ راہل گاندھی نے اروناچل میں چینی گاؤں آباد ہونے کی خبروں پر وزیر اعظم مودی کو یاد دلایاوعدہ

’میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا‘ راہل گاندھی نے اروناچل میں چینی گاؤں آباد ہونے کی خبروں پر وزیر اعظم مودی کو یاد دلایاوعدہ

Tue, 19 Jan 2021 21:31:15    S.O. News Service

نئی دہلی،19/جنوری (آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز اوناچل پردیش کے سرحدی علاقے میں چین کے گاؤں آباد کرنے کے دعوے کی خبروں پر وزیر اعظم کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایک خبرشیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ ان کا وعدہ یاد کیجیے ’میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا۔

پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سورجے والا نے پوچھا کہ مودی جی وہ 56 انچ کا سینہ کہاں ہے؟ سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے بھی پیر کو اس معاملے پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق چین نے اروناچل پردیش میں ایک نیا گاؤں آبادکیا ہے، جہاں 100 سے زیادہ مکانات تعمیر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یکم نومبر  2020 کو سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی ان تصویروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ گاؤں ہندوستانی حدود کے ساڑھے چار کلو میٹر اند بنا ہوا ہے۔ان خبروں پرمحتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے پیر کو کہا کہ وہ ملک کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نظر رکھے ہوئے ہے اورتمام واقعات کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرتا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے شہریوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے سڑکیں اور پل سمیت سرحد کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی دکھارہا ہے۔


Share: